0
Tuesday 10 Dec 2013 20:16

پشاور میں چہلم امام حسین (ع) کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

پشاور میں چہلم امام حسین (ع) کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس
اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین (ع) کیلئے سیکورٹی، میونسپل سروسز کی فراہمی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمان، ایڈمنسٹر میونسپل کارپوریشن رشید احمد، ڈی ایچ او پشاور، ای ڈی او ایجوکیشن پشاور، ڈائریکٹر ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو بتایا کہ سیکورٹی اور حفاظتی پلان مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، تاجروں، سول سوسائٹی سے مشاورت کے بعد ترتیب دے دیا گیا ہے۔ جبکہ ایڈمنسٹر میونسپل کارپوریشن رشید احمد نے میونسپل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ او نے صحت کی سہولیات جبکہ ڈائریکٹر ریسکیو نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ریسکیو انتظامیہ سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو آگاہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر الاسلام نے چہلم امام حسین (ع) کیلئے محرم الحرام کی طرز پر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مکاتب فکر سے رابطہ میں رہنے اور تمام متعلقہ افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ جبکہ چہلم امام حسین (ع) کیلئے عزاداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں میں سٹریٹ لائٹس لگانے اور دیگر خصوصی انتظامات کیلئے ایڈمنسٹر میونسپل کارپوریشن کو احکامات جاری کئے جبکہ تمام تر انتظامات کی براہ راست نگرانی کے اعلان کے بعد غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف آر ایس او کے تحت سخت سے سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے۔
خبر کا کوڈ : 329341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش