0
Wednesday 11 Dec 2013 00:12

لاہور کے متعدد علاقوں میں اہل تشیع کیخلاف وال چاکنگ

لاہور کے متعدد علاقوں میں اہل تشیع کیخلاف وال چاکنگ
اسلام ٹائمز۔ فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے لاہور کے متعدد علاقوں میں اہل تشیع کے خلاف کافر کافر کی وال چاکنگ کر دی گئی ہے، جسے لاہور پولیس دن بھر مٹواتی رہی۔ وال چاکنگ کرنے والے عناصر کے بارے میں تاحال پتہ نہیں چل سکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے شرپسند عناصر خاصے متحرک ہوچکے ہیں، جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ان شرپسند عناصر کی طرف سے اہل تشیع کے خلاف شہر کے مختلف مقامات پر نفرت انگیز وال چاکنگ گذشتہ رات کے اندھیرے میں کرا دی گئی۔ وال چاکنگ ہونے کے بعد لاہور پولیس حرکت میں آگئی اور پینٹرز کے ذریعے مذکورہ وال چاکنگ کو دن بھر مٹوانے کیلئے سرگرم رہی۔ وال چاکنگ میں انتہائی نازیبا اور غیر اخلاقی فقروں کا بھی استعمال کیا گیا تھا جبکہ مختلف نعرے بھی درج تھے۔
خبر کا کوڈ : 329410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش