0
Tuesday 10 Dec 2013 15:30

پاکستان دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، نواز شریف

پاکستان دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام عالم کے ساتھ ڈرون حملوں کے بجائے دہشت گردی کے خلاف نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں، جن کے منفی اثرات نہ ہوں۔ اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیروں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے نقصان دہ ہیں، ان سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر منفی اثر پڑ رہا ہے، پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، یہ لعنت 30 سال پرانی اور پیچیدہ ہے اور اس کی مقامی، علاقائی اور عالمی جہتیں ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ قومی اتفاق رائے ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ بھارت سمیت ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ برابری اور احترام کا تعلق چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی کا منصوبہ تیار کرکے عمل شروع کر دیا ہے، یورپی یونین کی منڈیوں تک رسائی سے پاکستان کے معاشی و تجارتی حالات بدل سکتے ہیں۔ 

ادھر اسلام آباد میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خطے کی ترقی میں جمہوریت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے پارلیمنٹ نے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا۔ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی، رکن ممالک کے درمیان اعتماد سازی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ 
بعد ازاں یورپی یونین کے رہنمائوں کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے منفی اثرات سے عالمی برادری کو آگاہ کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جن کے منفی اثرات نہ ہوں۔ دہشتگردی کی وجوہات تین دہائیوں پر محیط ہیں۔ دہشتگردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین طریقہ قومی اتفاق ہے۔ ڈرون حملوں سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 329249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش