0
Saturday 14 Dec 2013 01:16

اسکردو، روندو میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

اسکردو، روندو میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے، گندم کی بلیک مارکیٹنگ اور اضافی چارجز لینے کے خلاف بلتستان کی وادی روندو نے اسکردو گلگت روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو تین گھنٹوں کے لئے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور گندم کی قیمت میں اضافے، گندم کی بلیک مارکیٹنگ پر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے چیرمین منظور پروانہ نے کہا کہ گندم کی قیمت میں اضافہ گلگت بلتستان کے عوام پر خود کش حملہ ہے، اس غیر منصفانہ اقدام سے گلگت بلتستان حکومت کی عوام دشمنی کھل کر سامنے آئی ہے۔ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کیا ہے، روندو کے عوام کو گزشتہ تین مہینوں سے گندم نہ دینا اور گودام میں ذخیرہ شدہ ہزاروں گندم کی بھوریوں کو نئی قیمت پر اشیو کرنا قابل مذمت اور ناپسندیدہ عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 330412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش