0
Sunday 15 Dec 2013 08:00

چہلم امام حسین (ع) کی مجالس و جلوس ملک بھر میں بھرپور انداز سے منعقد ہوں گے، علامہ مقصود علی ڈومکی

چہلم امام حسین (ع) کی مجالس و جلوس ملک بھر میں بھرپور انداز سے منعقد ہوں گے، علامہ مقصود علی ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دشمن کی سازشوں کے باوجود چہلم امام حسین علیہ السلام کی مجالس و جلوس ملک بھر میں بھرپور انداز سے منعقد ہوں گے۔ کوئٹہ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں بیگناہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ملک گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے، اور یہ احتجاج نواز حکومت کو رئیسانی حکومت کی طرح بہا لے جائے گا۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ چہلم نواسہ رسول ﷺ بھرپور طریقے سے منایا جائیگا اور کسی قدغن کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان سے مذاکرات کر رہی ہے جبکہ معصوم اور بےگناہ شہریوں کو ہراساں کرکے دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 330733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش