0
Wednesday 18 Dec 2013 08:07
ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے راولپنڈی دھماکہ کی شدید مذمت

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے راولپنڈی دھماکہ کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے راولپنڈی گریسی ٹاﺅن امام بارگاہ کے قریب ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملک دشمن عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں سربراہ اسلامی تحریک نے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ایک مرتبہ پھر ملت تشیع کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملکی حالات کے پیش نظر وحدت، رواداری اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور نہ ہی ایسی کوئی بات کی جس سے کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو۔ لیکن اس کے باوجود کچھ شرپسند عناصر اور تکفیری گروہ نے ہمیشہ اپنے جلسے جلوسوں میں غلیظ نعرے بازی اور فتووں کے ذریعے قانون کی دھجیاں اڑائیں اور ہمیشہ دھمکیاں دیں اور عوام میں اشتعال پیدا کیا۔ لیکن حکومت نے تاحال اس پر نہ تو کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی کوئی مقدمہ قائم کیا۔ اب حکومت پر کڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سانحہ سمیت دہشت گردی کے دیگر ہونے والے سانحات کی فی الفور شفاف انکوائری کرائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 331695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش