0
Thursday 19 Dec 2013 19:25

سنی اتحاد کونسل نے ’’نظامِ مصطفی نافذ کرو‘‘ تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا

سنی اتحاد کونسل نے ’’نظامِ مصطفی نافذ کرو‘‘ تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل نے ’’نظامِ مصطفی نافذ کرو‘‘ تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ’’دہشت گردی مکاؤ، ملک بچاؤ مہم‘‘ کو تیز تر کیا جائے گا۔ صاحبزادہ فضل کریم کی پہلی برسی کے موقع پر 15اپریل کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں استحکامِ پاکستان سنی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جمعہ 20دسمبر کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر یومِ احتجاج منایا جائے گا۔ اتحاد اہلسنّت کی کوششیں تیز کی جائیں گی اور جنوری کے پہلے عشرے میں آل پارٹیز اہلسنّت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کی۔

اجلاس میں پیر سیّد محمد اقبال شاہ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ حسن رضا، مفتی محمد حسیب قادری، پیر میاں غلام مصطفی، مفتی محمد کریم خان، مولانا غلام سرور حیدری، مفتی محمد حسین صدیقی، سیّد جواد الحسن کاظمی، مولانا قاری محمد امین رضوی، میاں فہیم اختر، الحاج سرفراز احمد تارڑ، صاحبزادہ سیّد ذوالقرنین، اسد رفیق رضوی، صاحبزادہ حسن رضا، ملک بخش الٰہی، پیر طارق ولی چشتی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سنی اتحاد کونسل دہشت گردی، فرقہ واریت، انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں ’’درسِ امن و محبت‘‘ کا سلسلہ شروع کرے گی۔ اجلاس میں عید میلادالنّبی(ص) کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی اور اعلان کیا گیا کہ عید میلادالنّبی(ص) کے جلوسوں کو محدود کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک بھر میں تنظیم سازی کے لیے کمیٹی قائم کی گئی اور کسانوں، تاجروں، وکلاء، اساتذہ، ڈاکٹرز، مزدوروں اور خواتین کے الگ الگ کنونشن منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 332257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش