1
0
Friday 20 Dec 2013 09:42

تہذیبی جارحیت فوجی قبضہ سے بھی زیادہ خطرناک، علی گیلانی

تہذیبی جارحیت فوجی قبضہ سے بھی زیادہ خطرناک، علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ تہذیبی جارحیت کو فوجی قبضہ سے زیادہ سنگین اور خطرناک قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر تحریک حریت و کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس جارحیت کے خلاف لڑائی کو اپنی زندگی کا مشن بنائے، انہوں نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنے دیرینہ موقف پر ڈٹے رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر کوئی حل ٹھونسنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا، حیدرپورہ سرینگر میں تحریک حریت کے اہتمام سے ’’تہذیبی جارحیت اور اس کا مداوا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت اپنے جبری قبضے کو دوام بخشنے کیلئے کشمیر میں کثیرالجہت پالیسیوں پر گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی قبضہ کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کو ذہنی طور پر تحریک آزادی سے دور رکھنے کیلئے اوچھے حربے آزما رہا ہے جس کی ایک کڑی اپنی تہذیب کو مسلط کرنا ہے، عی گیلانی نے کہا کہ بھارت کی یہ کوشش ہے کہ یہاں کے لوگوں کے اذہان اور طرز زندگی کو بدلا جائے جس کیلئے مختلف ذرائع بروئے کارلائے جارہے ہیں جن میں ’’اڑان، حمایت اور امید‘‘ جیسی سکیمیں ہیں اور نوجوانوں کو بیرون ریاستوں کی سیر کرائی جاتی ہے تاکہ انہیں بھارت کی تہذیب و تمدن سے متاثر کیا جاسکے۔

علی گیلانی نے کہا کہ ایسے حربوں سے جب نوجوانوں کے ذہن بدل جائینگے تو لازمی طور پر وہ بھارت کی فوج کو اپنا سمجھے گے، گیلانی نے کہا کہ بھارت کا اصل نشانہ کشمیریوں کی مزاحمت ہے اور وہ اس کو ہر قیمت پر ختم کرنا چاہتا ہے، البتہ میں اعلان کرتا ہوں کہ جب تک بھارت کا ایک بھی سپاہی یہاں موجود ہے یہ مزاحمت جاری رہے گی، اس کو جبر سے دبایا جاسکتا ہے اور نہ اس کو مراعات دینے سے ختم کیا جاسکتا ہے، تحریک حریت کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی شناخت مٹانے کیلئے تعلیمی، ثقافتی اور لسانی جارحیت اپنانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جس کا توڑ کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں نوجوانوں پر جو قوم کا مستقبل ہیں پر بھاری ذمہ داری عائد ہے، انہوں نے کہا کہ سماج کو مذہبی، لسانی اوردیگر اموارت پر تقسیم کرنے کیلئے بھارت کی ایجنسیاں کام کررہی ہیں اورسب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اس کیلئے مسلمانوں کو ہی مسلمانوں کیخلاف آلہ کار بنایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 332408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Finland
masha allah achche khabar hain
منتخب
ہماری پیشکش