0
Monday 23 Dec 2013 17:42

حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے، وزیراعظم

حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی شہباز شریف نے اتوار کے روز وزیراعظم نواز شریف سے جاتی عمرہ رائیونڈ میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور، بلدیاتی انتخابات، ترک صدر کے دورہ پاکستان اور امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے مہنگائی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی سمیت تمام مسائل کے حل اور عوام کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
خبر کا کوڈ : 333509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش