0
Monday 23 Dec 2013 14:35

عمران اپنے صوبے میں آٹے، دال کا بھائو پوچھیں، یہاں احتجاج کیوں نہیں کرتے، اسفندیار

عمران اپنے صوبے میں آٹے، دال کا بھائو پوچھیں، یہاں احتجاج کیوں نہیں کرتے، اسفندیار
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیار ولی خان نے کہا عمران خان ڈرون حملوں کے خلاف خیبر پی کے میں مظاہرہ کر رہے ہیں اور مہنگائی کے خلاف کپتان لاہور میں جا بیٹھے ہیں۔ عمران خان اپنے صوبے میں آٹے، دال کے بھائو پوچھیں، وہ خیبر پی کے میں احتجاج کیوں نہیں کرتے۔ پشاور میں اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی نے کہا اے این پی نے ہمیشہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرے گی، انہوں نے کہا پختونوں کودہشت گرد کی حیثیت سے پیش کیا جارہا ہے۔ عمران خان میں ہمت ہے تو میرے سیدھے سے سوال کا جواب دیں۔ نیٹو سپلائی پنجاب اور سندھ سے گزرکر آتی ہے جبکہ یہ خیبر پی کے میں روکی جارہی ہے۔ دنیا کو پیغام ملے گا پختونخوا انتہا پسند ہیں۔ کپتان کو لاہور میں احتجاج کی ضرورت کیوں نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا خیبر پی کے کی حکومت عمران کی منظوری کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی، بشیر بلور حقیقی معنوں میں میرا یار تھا ان سے میری بہت آزاد گپ شپ تھی ان کے چلے جانے کے بعد میری کمر ٹوٹ سی گئی ہے۔ انہوں نے کہا جب تک مملکت افغانستان اور پاکستان ملکر ایک جامع پالیسی قوم کو نہیں دے دیتی امن نہیں آ سکتا جبکہ واضح کیا کالا باغ ڈیم اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے اس میں یا پاکستان یا کالا باغ ڈیم کو لینا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 333432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش