0
Tuesday 31 Dec 2013 07:12
تکفیری سوچ کے مقابلے میں ہم سب کو متحد ہوکر کھڑا ہونا ہوگا

علامہ عارف واحدی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات

علامہ عارف واحدی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال، اتحاد امت کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا، آئندہ بھی ملک و قوم کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے گذشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال اور مذہبی ہم آہنگی کانفرنس میں پیش کی گئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد اُمت مسلمہ کے لئے کام کیا ہے۔ ہم اسے عبادت کا درجہ سمجھتے ہیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کردار اُمت کے سامنے ہے اور کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، جنہوں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کیا ہے، اس ملک میں فرقہ واریت نہیں ہے تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی ہے اور اتحاد وحدت کی فضاء قائم ہے۔ یہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملے ملک کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ اس پر سنجیدہ طور پر مذہبی و سیاسی قوتوں کو غور کرنا ہوگا۔ اس کے اسباب و عوامل کا جائزہ لینا ہوگا، اور وہ عناصر جو فرقہ واریت کے نام پر ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں حکومت کو ان سے آہنی ہاتھ سے نمٹنا ہوگا، سزائے موت کے معطل شدہ قانون کو بحال کرنا ہوگا، تکفیری سوچ کے مقابلے میں ہم سب کو متحد ہوکر کھڑا ہونا ہوگا۔ اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد امت کیلئے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی ملک و قوم کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں کے۔
خبر کا کوڈ : 335945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش