0
Wednesday 1 Jan 2014 22:02

طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے ابتدائی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے، جے یو آئی

طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے ابتدائی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی راہنما مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے ابتدائی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے اور ابھی پہلا مرحلہ ہے، تمام طالبان گروپ کو قائد جمعیت مولانا سمیع الحق کی ذات پر مکمل اعتماد ہے، پاکستان کے چند ایک سیاسی و مذہبی لیڈر جو امریکہ کے وفادار ہیں، مذاکرات نہ ہونے کے لئے مختلف حربے استعمال کریں گے اور مخالفت میں بیان بازی کریں گے۔ ایک بیان میں مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ یہ بات قبل از وقت ہے کہ مذاکرات میں کون شریک ہو گا یا ہے یا طریقہ کار کیا ہے، آنے والے چند روز انتہائی اہم ہونگے قوم سے مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے اپیل کی ہے کہ طالبان مذاکرات ملکی سلامتی اور امن امان کے لئے حساس مسئلہ ہے، مذاکرات کے دوران مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والی نیوز کو اہمیت نہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 336427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش