0
Monday 6 Jan 2014 22:51

ڈی آئی خان، جماعت اسلامی کے رہنما سمیع اللہ خان لکی مروت کی حدود سے اغواء

ڈی آئی خان، جماعت اسلامی کے رہنما سمیع اللہ خان لکی مروت کی حدود سے اغواء
اسلام ٹائمز۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اپنے بیٹے کو صوابی کیڈٹ کالج چھوڑنے کے بعد اپنی ٹوڈی موٹرکار نمبر655 سندھ، میں واپس ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے کہ لکی مروت کی حدود سے اغواء کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری و جماعت اسلامی کے رہنما سمیع اللہ خان اپنے بیٹے کو صوابی کیڈٹ کالج چھوڑنے کے بعد اپنی گاڑی نمبر 655 سندھ میں اپنے گھر جو کہ پی ڈی سی ایل کالونی ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع ہے، میں واپس آرہے تھے کہ رات دس بجے کے قریب مسلح افراد نے انھیں لکی مروت کی حدود سے اغوا ء کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد مزدور تنظیموں کے ذمہ داران اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا سلیم اللہ ارشد کی قیادت میں جماعت اسلامی کے عہدیداران ان کی رہائشگاہ پی ٹی سی ایل کالونی پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے سے آئے روز اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ہو رہی ہیں، جبکہ ملزمان کھلے عام وارداتیں کرکے فرار ہو جاتے ہیں لیکن تاحال سکیورٹی ادارے ان ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اس واقعہ پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا سلیم اللہ ارشد نے اپنے مذمتی بیان میں صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سمیع اللہ خان کو فوراً بازیاب کرایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 337798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش