0
Monday 6 Jan 2014 10:25

ہنگو میں اسکول کے باہر خودکش حملہ، ایک طالبعلم جاں بحق

ہنگو میں اسکول کے باہر خودکش حملہ، ایک طالبعلم جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں سرکاری اسکول پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک طالب علم جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے ابراہیم زئی میں گورنمٹ بوائز اسکول پر حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور مسافر کوچ سے وہاں پہنچا اور اسکول کے سامنے خود کو اڑا لیا۔ واقعہ میں اسکول کے باہر کھڑا نویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی ہے۔ دوسری جانب کالعدم لشکر جھنگوی کے ترجمان علی سفیان نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو فون کرکے ہنگو اسکول پر خودکش حملہ کی ذمہ دار قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 337841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش