0
Monday 13 Jan 2014 00:09

ڈی آئی خان، عوامی مسائل حل کئے بغیر جمہوری ادارے ترقی نہیں کرسکتے، اختر سعید خان

ڈی آئی خان، عوامی مسائل حل کئے بغیر جمہوری ادارے ترقی نہیں کرسکتے، اختر سعید خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات و سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان اختر سعید خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2013ء کے الیکشن کے نتائج کو فقط اس لیے تسلیم کیا تاکہ ملک میں جمہوری سفر متاثر نہ ہو لیکن مرکزی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ حکومت نے اپنے ابتدائی ایام میں ہی نہ صرف سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی لگائی بلکہ سرکاری اہلکاروں کو اداروں سے نکالنے کی بھی روش اپنائی، جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہوا۔ لوڈشیڈنگ اور خراب سکیورٹی کے باعث ملکی معیشت ابتری کا شکار ہے۔ انھوں نے مزید کہا جب تک عوامی مسائل حل نہیں ہونگے، اس وقت تک جمہوری ادارے ترقی نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 340434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش