0
Tuesday 14 Jan 2014 00:22

ڈی آئی خان، عید میلاد النبی کے مرکزی جلوسوں کا سکیورٹی پلان مکمل

ڈی آئی خان، عید میلاد النبی کے مرکزی جلوسوں کا سکیورٹی پلان مکمل
اسلام ٹائمز۔ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں مرکزی جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی کی ہدایت پر ڈی پی او نثار علی مروت کی قیادت میں پولیس نے مرکزی جلوسوں کے تمام ملحقہ راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا ہے۔ جلوسوں کے اختتام تک شہر میں موٹر سائیکل سواری پر مکمل پابندی اور موبائل سروس معطل رہے گی۔ عید میلاد النبی کا پہلا جلوس تاج مسجد سے صبح 09:00 بجے برآمد ہوگا، جو جی پی او چوک سے گزر کر لیاقت پارک میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس جلوس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ میلاد کا دوسرا جلوس حقنواز پارک سے نکلے گا، جو توپانوالہ چوک سے گزر کر کمشنری بازار کے راستے مسلم بازار میں میدان حافظ جمال پر ختم ہوگا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور انتظامیہ کے مختلف دستے الرٹ رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 340762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش