0
Saturday 18 Jan 2014 18:56
دہشتگردی کے ایجنڈے پر اے پی سی بلائی جائے

دہشتگردوں نے پاکستان کو فساد کا گھر بنا دیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

دہشتگردوں نے پاکستان کو فساد کا گھر بنا دیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میڈیا اور علماء پر حملے افسوسناک ہیں۔ دہشت گردی کے تازہ واقعات سے حکمران غفلت کی نیند سے بیدار ہو جائیں۔ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ غیر ملکی قوتیں پاکستان کی پرتشدد فضا سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ پاکستان دشمن قوتوں نے قتل و غارت کو بطور حکمت عملی اختیار کر لیا ہے۔ اسلام تشدد اور انتہا پسندی کی ہر شکل کو مسترد کرتا ہے۔ قانون اور آئین کے باغیوں کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کی جائے۔ عوام کی جان و مال سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شیر کے نشان پر جیتنے والے دہشت گردوں کے سامنے گیدڑ بن چکے ہیں۔ راجن پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ قابل مذمت ہے۔ ریاست اپنے شہریوں کی جانیں بچانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکمرانوں کی کمزوری کی وجہ سے دہشت گرد طاقتور بن چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملکی حالات پر سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ داخلی امن کے لیے حکمران مصلحتیں چھوڑ دیں۔ قومی زندگی کو فرقہ واریت، انتہا پسندی اور کرپشن سے پاک کرنا ضروری ہے۔ دہشت گردی کے مسئلے پر حکومت کنفیوزڈ ہے۔ دہشت گردی کے ایجنڈے پر اے پی سی بلائی جائے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشترکہ قومی حکمت عملی تیار کی جائے۔ نماز پڑھتے مسلمانوں کو شہید کرنا جہاد نہیں۔ ربیع الاوّل کے مقدس مہینے میں دہشت گردی اسلام دشمنی ہے۔ طاقتور ملکوں نے دنیا کو اپنے مفادات کے بلاکوں میں بانٹ رکھا ہے اور عالمی اداروں نے پاکستان کو اپنے مالیاتی جال میں الجھا دیا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے لیے معاشی خود کفالت ضروری ہے۔ قومی خزانہ عوام کی بجائے حکام کی حفاظت پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں نے پاکستان کو فساد کا گھر بنا دیا ہے۔ پوری قوم کو چوہدری اسلم اور اعتزاز حسن پر فخر ہے۔ عبادت گاہوں پر حملے بدترین جرم اور عظیم گناہ ہیں۔ دینی مکاتب فکر کو لڑا کر پاکستان کے داخلی استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے سلگتے مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 342498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش