0
Monday 20 Jan 2014 11:10

بنوں دھماکے کے تین مزید زخمی دم توڑ گئے

بنوں دھماکے کے تین مزید زخمی دم توڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ بنوں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ شہر میں سیکورٹی فورسز کا گشت بھی جاری ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ گذشتہ روز دھماکے کے بعد کینٹ کی جانب جانیوالی اہم شاہراہ جمعہ خان روڈ تاحال بند ہے۔ دھماکے میں شہید ہونیوالے آٹھ ایف سی اہلکاروں اور پاک فوج کے پانچ اہلکاروں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ نو میتوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ گذشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں زخمی ہونیوالے تین مزید اہلکار پشاور میں دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد پچیس ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 342924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش