0
Monday 20 Jan 2014 15:23

ڈی آئی خان، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 ہلاک

ڈی آئی خان، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے مزید 4 بموں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے لونی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت زین اللہ اور شمس الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ بعدازاں دھماکے کے بعدجائے وقوعہ سے مزید 4 بم ملنے کی اطلاع موصول ہوئی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی سے ناکارہ بنادیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 343025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش