0
Thursday 23 Jan 2014 17:11

ملتان، سانحہ مستونگ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا دھرنا 21گھنٹے سے جاری

ملتان، سانحہ مستونگ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا دھرنا 21گھنٹے سے جاری
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مستونگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی احتجاجی دھرنا 21گھنٹوں سے جاری ہے۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی،علامہ محمد حسین مہدوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری، محمد عباس صدیقی اور دیگر کر رہے ہیں۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ جب تک شہداء کے ورثاء کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہمارا دھرنا جاری رہے گا، اُنہوں نے مزید کہا کہ جب تک کوئٹہ کے شہداء کی تدفین نہیں ہوجاتی ہمارا دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر مرد، خواتین، بچے بوڑھے اور جوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ دھرنے کے شرکاء کے لیے لنگر، نیاز، چائے اور سوپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک رابطہ نہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے دہشت گردوں کی حکومت ہے انسانوں کی نہیں۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے ہمیں یہاں پر ایک مہینہ بھی بیٹھنا پڑے تو بیٹھیں گے لیکن شہداء کوئٹہ کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجتی کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 344167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش