0
Thursday 23 Jan 2014 19:45

سانحہ مستونگ حکمرانوں کی ناہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، نعیم الرحمان

سانحہ مستونگ حکمرانوں کی ناہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے 17 انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی سازشوں، حکمرانوں کی نااہلی اور عاقبت نااندیشی نے روشنیوں کے شہر کو مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا شہر درندوں کے رحم و کرم پر ہے حکومت اور حکومتی رٹ کہاں ہے؟ کراچی کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، حکومت کا یہ منافقانہ طرز عمل ملکی سالمیت کے لیے خطرے کی علامت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی امریکا نواز پالیسیوں کے نتیجے میں پورا ملک بم دھماکوں سے گونج رہا ہے، دہشت گرد بلا امتیاز اپنی کارروائی کر رہے ہیں کوئی طبقہ اور مکتبہ فکر ایسا نہیں جو ان کی کارروائیوں سے محفوظ ہو، سانحہ مستونگ حکمرانوں کی ناہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس سانحے کی اصل ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، اس سانحے کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت خود امن و امان کے قیام میں سنجیدہ نہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، حکومت نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے کراچی میں دہشت گردوں کی درپردہ سرپرستی بند نہ کی تو کراچی کی بدامنی کا گرداب خود حکومت کو لے ڈوبے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور رینجرز ایسے سیاسی گروہ کو بے نقاب کیوں نہیں کرتے جن کے بارے میں خود رینجرز کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک ہی سیاسی جماعت کا ہاتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 344255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش