0
Friday 24 Jan 2014 00:40
دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا، چوہدری نثار

حکومت کی یقین دہانی کے بعد شہداء کے لواحقین کا کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں دھرنے ختم کرنیکا اعلان

وفاقی حکومت نے ورثاء کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے
حکومت کی یقین دہانی کے بعد شہداء کے لواحقین کا کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں دھرنے ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ دھرنے میں شریک شُہداء کے لواحقین مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر رہے تھے۔ صورت حال کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کوئٹہ پہنچے، جہاں شیعہ ہزارہ قوم کے رہنماؤں سے مذاکرات کئے گئے۔ مذاکرات کے بعد چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ واقعے کے پیچھےجو بھی طاقتیں ہیں انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ شیعہ ہزارہ قوم کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا اور بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لئے حکومت تمام اقدامات اٹھائے گی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پوری قوم شیعہ ہزارہ قوم کے غم میں شریک ہے۔ مذاکراتی وفد میں پرویز رشید اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی شامل تھے۔ مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھرنے کے شرکاء کو یقین دلایا کہ دہشتگردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

بعدازاں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شہداء کے لواحقین کہیں کہ دھرنا جاری رہے، تو میں ابھی کال دے کر پورے پاکستان کو جام کروا دوں گا۔ اگر شہداء کے لواحقین کہیں کہ دھرنا ختم کریں تو ابھی ختم کرنے کی کال دیتا ہوں۔ تمام شُہداء کے لواحقین نے سید محمد رضا پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ تمام شُہداء کے جنازوں کو امام بارگاہ حسینی نیچاری منتقل کر دیا گیا ہے اور جمعہ کے روز شُہداء کی تدفین کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 344346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش