0
Thursday 23 Jan 2014 23:32
چوہدری نثار کو وزیر داخلہ نہیں مانتے، صاحبزادہ حامد رضا

آپریشن نہیں کرنا تو حکومت پلیٹ میِں رکھ کر دہشتگردوں کے حوالے کردی جائے، علامہ امین شہیدی

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا اعلان نہ ہوا تو دھرنا مہینوں جاری رہے گا
آپریشن نہیں کرنا تو حکومت پلیٹ میِں رکھ کر دہشتگردوں کے حوالے کردی جائے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرے، آپریشن کے اعلان کے بعد ہی دھرنا ختم ہوگا۔ نواز شریف کو خود کوئٹہ جانا چاہیے تھا۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کو وزیر داخلہ نہیں مانتے۔ سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے راولپنڈی فیض آباد میں دھرنے کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو وزیر داخلہ نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع نہ ہوا تو گھروں کو واپس نہیں جائینگے۔
مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ریاست کے پاس آپریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انھوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپریشن نہیں کرنا تو حکومت پلیٹ میِں رکھ کر دہشتگردوں کے حوالے کردی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کے نام پر دہشتگردوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آپریشن کا اعلان نہ ہوا تو دھرنا مہینوں جاری رہے گا۔ آپریشن کے اعلان کے بعد ہی دھرنا ختم ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ چوہدری نثار اور پرویز رشید کا کوئٹہ جانا کافی نہیں ہے۔ نواز شریف کو خود کوئٹہ جانا چاہیے تھا۔ اس سے پہلے سنی اتحاد کونسل کے وفد نے چیئرمین حامد رضا کی قیادت میں دھرنے میں شرکت کی اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔
خبر کا کوڈ : 344323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش