0
Tuesday 28 Jan 2014 00:43

ڈی آئی خان، دوتانی قبائل کیجانب سے گنڈہ پور قبائل کے علاقوں پر راکٹ حملے، دو گھر نذر آتش

ڈی آئی خان، دوتانی قبائل کیجانب سے گنڈہ پور قبائل کے علاقوں پر راکٹ حملے، دو گھر نذر آتش
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن کلاں میں دوتانی قبائل نے لونی گنڈہ پور قبائل کے وانڈوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔ دوتانی قبیلے کی جانب سے تین راکٹ فائر کئے گئے جو گنڈہ پوروں کے وانڈوں میں جاکر لگے۔ راکٹ حملوں سے وانڈوں میں آگ لگی گئی اور وہاں موجود چارپائیاں، بسترے اور دیگر قیمتی ساز و سامان جل کے خاکستر ہوگیا، البتہ ان راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں قبائل کے درمیان 20 برس پرانی دشمنی چلی آرہی ہے۔ جس کی بناء پر ایکدوسرے کے خلاف بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ راکٹ حملوں کے بعد گنڈہ پور قبائل کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔ دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں بڑے تصادم کا خطرہ ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 345697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش