0
Tuesday 28 Jan 2014 08:39

طالبان کی جانب سے سیاحوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف

طالبان کی جانب سے سیاحوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ملک کے شمالی پہاڑی علاقے میں سیاحوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔ جہاں گزشتہ سال دس غیر ملکی کوہ پیماؤں کو قتل کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت داخلہ نے باضابطہ طور پر گلگت بلتستان کو آگاہ کیا ہے کہ طالبان خطے میں حملے کر سکتے ہیں۔ ایک اور اہلکار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس انتباہ کی تصدیق کی۔ دوسری جانب گلگت بلتستان پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں طالبان کی جانب سے کسی قسم کے مخصوص خطرے کا علم نہیں ہے تاہم وہ الرٹ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 345744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش