0
Tuesday 28 Jan 2014 21:58

لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 4 دینی مدرسوں کی بھی تلاشی

لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 4 دینی مدرسوں کی بھی تلاشی
اسلام ٹائمز۔ ایس پی کینٹ عمر ریاض نے رات گئے تک کینٹ ڈویژن کے علاقوں، مدارس، ہوٹلوں اور سراؤں میں سرچ آپریشن کیا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن عمر ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرچ آپریشن لاہور میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 513 گھروں، 4 مدارس کو چیک کیا جس میں پولیس نے 1 ہزار سے زائد افراد کے کوائف چیک کیے جبکہ 11 افراد سے تفتیش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر کیا گیا تاکہ شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کو دور کیا جا سکے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچتے ہوئے شہر کی پرامن فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس موقع پر ایس پی کینٹ عمر ریاض نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری سرچ آپریشن کے دوران پولیس سے مکمل تعاون کریں اور کسی بھی قسم کے مشتبہ شخص یا شے پانے کی صورت میں پولیس کو فوراً اطلاع کریں۔ شہر کی پرامن فضاء کو برقرار رکھنا شہریوں کی مدد کے بغیر ناممکن ہے، لاہور پولیس شہریوں کے درمیان احساس تحفظ اور امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے تمام ناپاک ارادے خاک میں ملا دے گی۔
خبر کا کوڈ : 346025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش