0
Wednesday 29 Jan 2014 16:54

حکومت کی بے عملی نے قوم کو فکری طور پر منتشر کر دیا، لیاقت بلوچ

حکومت کی بے عملی نے قوم کو فکری طور پر منتشر کر دیا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بے عملی نے عملا پوری قوم کو تقسیم کر دیا ہے، 12 سال سے امریکی حکم پر ڈومور اور کل مور کی پالیسی جاری ہے، جس سے ملک میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، شدت پسندی اور انتقام کا عذاب پوری قوم پرمسلط کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے 18 کروڑ عوام فکری و ذہنی طور پر منتشر کر دیئے گئے ہیں، نواز شریف تذبذب چھوڑ دیں، جذبہ ایمانی اور قومی حکمت عملی کا راستہ اختیار کریں، پارلیمنٹ اور اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے داخلی و خارجی حکمت عملی بنائی جائے، امریکی دباﺅ اور منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کے واقعات پر قومی اتفاق رائے سبوتاژ نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان سے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، دہشتگردی کیخلاف نام نہاد امریکی جنگ سے باہر نکلا جائے اور جنرل پرویز مشرف کی ملک و ملت کیلئے تباہ پالیسی ترک کر دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 346190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش