0
Thursday 30 Jan 2014 22:08

معنی خیز مذاکرات کے لئے ضروری ہے کہ گفتگو آئینی حدود میں کی جائے، عمران خان

معنی خیز مذاکرات کے لئے ضروری ہے کہ گفتگو آئینی حدود میں کی جائے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنے تک دونوں طرف سے جنگ بندی کو یقینی بنائی جائے، معنی خیز مذاکرات کے لئے ضروری ہے کہ گفتگو آئینی حدود میں کی جائے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مربوط مذاکرات کے لئے کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں، مذاکرات کے نتیجے میں قبائیلی عوام امن عمل کو خراب کرنے والے عناصر کو خود سے الگ کر دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کا عمل واضح اور شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے اور بات چیت کے لئے مدت کا بھی تعین کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بات چیت میں ہونیوالی پیشرفت اور اس میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ رکھا جائے، وزیراعظم بات چیت کے دوران ڈرون حملے رکوانے کے لئے امریکی حکومت سے مطالبہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 346805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش