0
Saturday 1 Feb 2014 21:45

طالبان نے مذاکراتی کمیٹی کے لیے کسی کا نام تجویز نہیں کیا، شاہد اللہ شاہد

طالبان نے مذاکراتی کمیٹی کے لیے کسی کا نام تجویز نہیں کیا، شاہد اللہ شاہد
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان شوریٰ اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کا فیصلہ نہیں کر سکی، ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان نے مذاکراتی کمیٹی کے نام تاحال تجویز نہیں کیے۔ میڈیا اپنی طرف سے طالبان سے منسوب خبریں چلا رہا ہے۔ ترجمان تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان نے کمیٹی کے لیے کسی کا نام تجویز نہیں کیا۔ میڈیا اپنی طرف سے طالبان سے منسوب خبریں چلا رہا ہے جن میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ شوری اجلاس کے بعد تمام فیصلے سامنے آجائیں گے۔ دوسری جانب مذاکراتی ٹیم میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا نام شامل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذاکراتی ٹیم میں عمران خان کا نام شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 347491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش