0
Sunday 2 Feb 2014 16:30

طالبان کی قائم کردہ مذاکراتی کمیٹی کے گرین سگنل کے منتظر ہیں، عرفان صدیقی

طالبان کی قائم کردہ مذاکراتی کمیٹی کے گرین سگنل کے منتظر ہیں، عرفان صدیقی
اسلام ٹائمز۔ امن مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے طالبان کی طرف سے مزاکراتی کمیٹی کے قیام کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے قائم مذاکراتی کمیٹی کے گرین سگنل کے منتظر ہیں تاکہ بلاتاخیر سنجیدہ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو سکے۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق، امن مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے طالبان کی طرف سے کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی کمیٹی میں شامل تمام شخصیات محترم ہیں اور ان کے گرین سگنل کے منتظر ہیں تاکہ بلاتاخیر سنجیدہ مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو سکے، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ نیک کام کا آغاز جس قدر جلد ہو اتنا ہی اچھا ہے۔ عرفان صدیقی نے امن مذاکرات کمیٹی کی طرف سے ملک کے جید علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خون ریزی کے خاتمے کیلئے سنجیدگی، حقیقیت پسندی اور خیرخواہی کے جذبے کے ساتھ امن عمل کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 347706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش