0
Sunday 2 Feb 2014 23:42

فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے میں غیر ملکی ایجنٹ اور اسلام دشمن عناصر شامل ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے میں غیر ملکی ایجنٹ اور اسلام دشمن عناصر شامل ہیں، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے امیر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش میں غیر ملکی ایجنٹ اور اسلام دشمن عناصر شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیرہ اسماعیل خان ریسٹ ہاؤس میں معززین علاقہ سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہونا چاہیے، تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔ انھوں نے کہا ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے فرقہ واریت پر قابو پانے میں بہت مدد ملی ہے، اور اس پلیٹ فارم سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل مولانا فضل الرحمن سے میری تفصیلی نشست ہوئی، جس میں انھیں ملی یکجہتی کونسل میں شمولیت کی دعوت دی گئی اور جواب میں مولانا فضل الرحمان نے شوریٰ سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا وعدہ کیا ہے۔ 
صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا دہشت گردی کا مسئلہ طاقت کے استعمال سے حل نہیں ہوسکتا بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی اس سے نمٹا جاسکتا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنسز میں بھی مذاکرات کا فیصلہ ہوا، لیکن حکومت مذاکرات میں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا مذاکرات کے لیے کمیٹی کی تشکیل ایک انتہائی احسن قدم ہے۔ انھوں نے کہا تحریک انصاف نے ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن جس صوبے میں اسے حکومت ملی ہے وہاں کے عوام مایوسی کا شکار ہیں، تحریک انصاف کو اپنی ساکھ بحال کرنی ہے تو حقیقی معنوں میں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ 
خبر کا کوڈ : 347775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش