0
Monday 3 Feb 2014 21:54

مولانا فضل الرحمن جیسے دور اندیش رہنماء صرف جمعیت علماء اسلام کے پاس ہیں، مولانا گل نصیب کا دعوٰی

مولانا فضل الرحمن جیسے دور اندیش رہنماء صرف جمعیت علماء اسلام کے پاس ہیں، مولانا گل نصیب کا دعوٰی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ ظالم کے خلاف بغاوت کا فریضہ اہل حق نے ہمیشہ سرانجام دیا ہے اور جمعیت علماء اسلام اہل حق کا وہ قافلہ ہے جس نے ہر طاغوت سے ٹکر لی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا جماعت کی رکنیت سازی کو کامیاب بنانے کے لیے کارکن دن رات ایک کر دیں اور گلی گلی، قریہ قریہ جماعتی پیغام کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے، مولانا فضل الرحمن جیسے دوراندیش قائد فقط جمعیت کے پاس ہیں، ان کی قیادت میں اور دنیا کے جید علماء کرام کی سرپرستی میں جماعت اپنے مشن پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا ڈیرہ اسماعیل خان مولانا فضل الرحمن کا ہی نہیں بلکہ جمعیت کے ہر کارکن کا گھر ہے، ڈیرہ کے عوام خوش نصیب ہیں کہ ان کا تعلق علمائے حق کے قافلے سے ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 348070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش