0
Tuesday 4 Feb 2014 23:26

65 سالوں سے مسئلہ کشمیر کے نام پر جی بی کے 20 لاکھ عوام کے جذبات سے کھیلا گیا، سعدیہ دانش

65 سالوں سے مسئلہ کشمیر کے نام پر جی بی کے 20 لاکھ عوام کے جذبات سے کھیلا گیا، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی وزیراطلاعات سعدیہ دانش نے فاروق حیدر کے گلگت بلتستان سے متعلق بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق حیدر اپنے آپ کو کشمیر کا قابل و ہوشیار سیاستدان سمجھتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ گزشتہ 65 سالوں سے مسئلہ کشمیر کے نام پر گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کے جذبات سے کھیلا گیا اور جب بھی گلگت بلتستان کے حق میں حکومت پاکستان سے کوئی بہتر قدم اٹھانے کا عندیہ ملتا ہے تو آزاد کشمیر کے فاروق حیدر جیسے نابلد سیاستدانوں نے روڑے اٹکائے ہیں اور خود حکمرانی کے لطف اٹھاتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے فاروق حیدر جیسے سیاستدانوں کو گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اللہ کے فضل و کرم سے گلگت بلتستان کے سیاستدان قیادت کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی بدولت گلگت بلتستان کے منزل کا تعین کیا جا چکا ہے۔ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور موجودہ حکومت سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی اور اس پیکج کو بہتر سے بہتر بنانے و سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی کے لئے بھرپور کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر جیسے نابلد سیاستدانوں اور نمائندوں کی وجہ سے آج آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے در میان فاصلے بڑھے ہیں۔ گلگت بلتستان کی صوبائی خود مختاری کو واضح کرنے کے لئے اور اختیارات کے تعین کے لئے ایسے نابلد سیاستدانوں کے تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 348444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش