0
Wednesday 5 Feb 2014 11:50

آرمی چیف جنرل راحیل 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

آرمی چیف جنرل راحیل 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوگئے ہیں۔ انہیں سعودی حکام نے دعوت دی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈیڑھ ہفتہ قبل سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع بھی پاکستان کا اہم دورہ کرچکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب میں قیام کے دوران جنرل راحیل سعودی عرب کی اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان مواقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون بطور خاص دفاع و سلامتی کے شعبوں میں روابط زیر غور آئیں گے۔ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔ واضح رہے آرمی چیف اپنے دورے کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔ اپنی سرکاری مصروفیات کے بعد آرمی چیف عمرہ ادا کریں گے اور اس کے  بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 348525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش