0
Wednesday 5 Feb 2014 19:01

اے پی ایم ایل کا پرویزمشرف کی رہائی کیلئے7 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اے پی ایم ایل کا پرویزمشرف کی رہائی کیلئے7 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کی رہائی کیلئے سات فروری کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران سمیت ملک کی سیاسی قیادت بیرون علاج کراتی رہی ہے لیکن پرویز مشرف پر پابندی کیوں لگائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی ابھی تک ایسی حالت نہیں کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جا سکے۔ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے وہ پاکستان آئے تھے تاہم انہیں مذید مقدمات میں الجھا دیا گیا۔ حتیٰ سابق صدر کو تاحیات الیکشن میں حصہ لینے سے بھی دوک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر امجد نے کہا کہ خود وزیراعظم نوازشریف اور شہباز شریف سمیت ملک کی کئی سیاسی قیادت بیرون ملک علاج کرا چکی ہے۔ حتیٰ شہباز شریف نے جلاوطنی کے دوران پرویز مشرف سے اجازت لیکر لندن علاج کرانے گئے۔ اگر سب لوگ بیرون ملک علاج کیلئے جا سکتے ہیں تو پرویز مشرف پر پابندی کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار نے اپنی ریٹائرمنٹ سے کچھ دن پہلے پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت قائم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا اور نہ ہی انصاف کی امید ہے۔ ہماری عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی، اب آخری اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو انصاف دلانے کیلئے سات فروری کو ملک کے دس بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 348704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش