0
Sunday 9 Feb 2014 13:31

خانیوال واقعہ نے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ جنوبی پنجاب میں بمبار اور بم بنانے والے موجود ہیں، جاوید ہاشمی

خانیوال واقعہ نے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ جنوبی پنجاب میں بمبار اور بم بنانے والے موجود ہیں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت میں مذاکرات کا عمل کامیابی سے جاری ہے تمام اسٹیک ہولڈرز مذاکرات میں سنجیدگی دکھائیں مذاکرات میں کچھ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں اور قوم بھی خوشی محسوس کر رہی ہے کہ اب ہم گولی اور بم کی بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کر رہے ہیں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہو گا کسی گروہ یا فرقہ کی بالا دستی قبول نہیں کی جائے گی۔ دو روز قبل خانیوال میں حساس ادارے کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اس خطہ میں تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ دہشت گرد موجود ہیں خانیوال واقعہ نے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ جنوبی پنجاب میں بمبار اور بم بنانے والے موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 349874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش