0
Monday 10 Feb 2014 20:52

فاٹا میں 35 ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا، ڈینش سفیر

فاٹا میں 35 ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیا، ڈینش سفیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر نے کہا ہے کہ ڈنمارک فاٹا میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم خصوصاً ایسے بچوں کو سکولوں میں بھیجنا جو کسی وجہ سے سکول نہیں جاسکے کے لئے امداد دے رہا ہے۔فاٹا میں 35ہزار بچوں کو سکول میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور یہاں کے عوام کی قربانیوں کے معترف ہیں۔پاکستان میں جو جنگ شروع ہے اس سے یورپ بھی متاثر ہوسکتا ہے اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سفیر نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے اچھے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کو انتہا پسندی کے راستے پر چلنے سے روکا جاسکتا ہے۔پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے ڈنمارک کے کردار کے حوالے سے سوال کے جواب میں سفیر نے بتایا کہ ڈنمارک ونڈ اور سولر انرجی کے حصول میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔ڈنمارک خود توانائی کا 54فیصد ہوا سے حاصل کرتا ہے۔وہ اس شعبے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔ ڈنمارک کے سفیر نے بتایاکہ پاکستان دودھ پیداکرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر لیکن دودھ سے دوسری اشیاء بنانے میں بہت پیچھے ہے۔ہم پاکستان کو ڈیری فارمنگ کی صنعت میں مدد دے سکتے ہیں۔ڈینش سفیر نے بتایا کہ ڈنمارک کی کچھ کمپنیاں اس شعبے میں سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کے لئے اس سال پاکستان کا دورہ کریں گی۔ڈنمارک زراعت کے شعبے میں بھی پاکستان کی امداد کے لئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 350320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش