0
Wednesday 12 Feb 2014 16:57

دہشتگردوں سے مفاہمت کی سیاست کو ملک و قوم کے مفاد میں اب ختم ہونا چاہیے، آفاق احمد

دہشتگردوں سے مفاہمت کی سیاست کو ملک و قوم کے مفاد میں اب ختم ہونا چاہیے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سے فرار ہو کر لندن میں پناہ لینے والوں نے پہلے بھی پاکستان کو بدنام کیا کہ یہاں کوئی محفوظ نہیں، یہاں کی عدالتوں سے بھی انصاف کی توقع نہیں، اب اپنے اعمال کے نتیجے میں گرفتاری کے خوف سے برطانیہ بھی سازشی نظر آ رہا ہے اور اب برطانیہ میں بھی جان کے خطرے کا واویلا ہو رہا ہے، اب وہاں کی پولیس اور عدالتیں بھی جانبدار ہو گئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ پولیس اور رینجرز یا کوئی بھی ادارہ روز ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر سیاسی بیان بازی کا مقابلہ نہیں کر سکتا، یہ کام حکومت کا ہے، حکومت اپنے اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور سازشوں کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنے اداروں کا بھرپور دفاع کرے۔
 
آفاق احمد نے کہا کہ ان حالات میں جہاں پولیس اور رینجرز کے جوان اور افسران کو شہید کرکے ان کے حوصلے پست کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں وہیں ان اداروں کو تنہا چھوڑنا دینا ان کی حوصلہ شکنی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج مختلف ٹی وی چینلز پر شور مچاتے شرفاء کے بارے میں ان کی چھتر چھائے میں پلنے والے دہشتگرد جو کچھ بتا چکے ہیں ان کی گرفتاریوں اور انجام تک پہنچانے کیلئے وہی کافی ہے لیکن مفاہمت کی سیاست انھیں وقت دیکر امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے جسے ملک و قوم کے مفاد میں اب ختم ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 350928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش