0
Friday 14 Feb 2014 01:15

سیرت النبی (ص) ہمیں دعوت دیتی ہے کہ معاشرے کے اندر طبقاتی تقسیم کا خاتمہ کریں، ڈاکٹر سعیدالرحمان

سیرت النبی (ص) ہمیں دعوت دیتی ہے کہ معاشرے کے اندر طبقاتی تقسیم کا خاتمہ کریں، ڈاکٹر سعیدالرحمان
اسلام ٹائمز۔ اسلامک ریسرچ سنٹر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ایک روزہ قومی سیرت النبی(ص) کانفرنس آئی ایم ایس ایگزیکٹو ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سید خواجہ علقمہ وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے کی۔ صاحبزادہ قاری احمد میاں مہتمم جامعہ خیر المعاد سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ ملتان نے خطاب کرتے ہے کہا کہ سیرت النبی (ص) ہمیں اپنانے کی ضرورت ہے اسوہ رسول (ص) ہمیں انسانوں سے پیار و محبت کرنے آپس کے اختلاف بھلانے کا درس دیتا ہے اور اس پر عمل کرکے ہم دہشت گردی کا خاتمہ اور ملک میں امن وسکون پیدا کر سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمان چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیرت النبی ہمیں آپ کی تعلیمات کی دعوت دیتی ہے کہ معاشرے کی اندر طبقاتی تقسیم کا خاتمہ کریں اور مسجد کے ذریعے آپس میں بھائی چارہ قائم کریں۔

معروف نعت خواں و مذہبی سکالر جنید جمشید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہمیں آپس میں درگزر معافی کو اپنانا چاہئیے اور اللہ کے اس پیغام کو عام کرنا چاہئیے زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ سیرت النبی (ص) کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئیے جو زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے بہت ضروری ہے۔ حافظ محمد فاروق خان سعیدی اور ڈاکٹر محمد طاہر خاکوانی نے کہاکہ اللہ تعالی نے نبی (ص) کو بڑی خوبصورت کوثر عطا کی ہے اور دنیا جہاں کے خزانے آپ (ص) کو عطا کئے ہیں یہ خزانے اسی کو ملتے ہیں جو آپ (ص) کا نام لیوا ہے اور آپ (ص) سے محبت کرنے والوں کو انعامات سے نوازتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصنفین معلمین اور تمام دانشور اس بات پر متفق ہیں کہ رسول اللہ (ص) کی سیرت طیبہ دائمی اور عالمگیر ہے صرف نبی کریم (ص) کی سیرت طیبہ ہی نمونہ عمل ہے۔ ہمیں اپنے قومی اور ملکی معاملات میں سیرت طیبہ کو اپنانے کی ضرورت ہے اسی میں ترقی اور امن کا راستہ مضمر ہے۔
خبر کا کوڈ : 351445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش