0
Friday 14 Feb 2014 18:39

ڈی آئی خان، تعلیمی اداروں میں منشیات کے کاروبار اور استعمال کیخلاف پولیس کی کارروائی

ڈی آئی خان، تعلیمی اداروں میں منشیات کے کاروبار اور استعمال کیخلاف پولیس کی کارروائی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور پھیلتے ہوئے کاروبار کے خلاف علاقہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کئی طالب علم گرفتار کرلیے۔ مختلف ذرائع سے پولیس کو اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 1، پولی ٹیکنیک کالج، گومل میڈیکل کالج اور گومل یونیورسٹی میں سرعام منشیات کا کاروبار جاری ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مختلف مقامات پر کاروائی کی اور منشیات کے چند عادی طالب علموں کو گرفتار کرکے تفشیش کی۔ گرفتار طالب علموں سے حاصل ہونیوالی معلومات کی روشنی میں پولیس نے شہر کے مختلف ناکوں پر ٹارگٹڈ کاروائی کا آغاز کیا اور طالب علموں کی چیکنگ شروع کردی۔ چنڈہ موڑ پر لکی مروت سے تعلق رکھنے والے ایف ایس سی کے طالب علم نجیب اللہ کی جب جامہ تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیں تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ شہر کے کئی کالجز میں باقاعدگی سے طالب علموں کو منشیات سپلائی کرتا ہے اور ہر کالج میں ایسے لڑکے موجود ہیں جو اس سے خرید کر آگے تعلیمی اداروں کے اندر دوسرے لڑکوں کو فروخت کرتے ہیں چونکہ پولیس تعلیمی اداروں کے اندر انتظامیہ کی اجازت کی بناء کارروائی نہیں کرسکتی اس لیے انہیں کوئی ڈر یا خوف محسوس نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 351629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش