0
Wednesday 25 Aug 2010 13:23

ایران کے علماء و مراجع کرام کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امداد کا اعلان

ایران کے علماء و مراجع کرام کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امداد کا اعلان
تہران:اسلام ٹائمز-ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ محمود مظفر نے کہا ہے کہ ایران کے بزرگ علماء اور مراجع کرام نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ محمود مظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے علماء ومراجعین کی مدد،ہلال احمر کمیٹی کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایران کے علماء اور مراجع کرام نے کہا تھا کہ ان کے مقلدین سہم امام کا ایک سوم اپنے سیلاب زدہ پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لئے خرچ کر سکتے ہیں۔ 
محمود مظفر نے مزید کہا کہ اس ہفتے مراجعین کرام کے ساتھ ایک نشست ہو گی،تاکہ علما کی جانب سے ملنے والی امداد کا طریقہ کار طے کیا جائے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے اب تک چھ امدادی قافلے روانہ کئے جا چکے ہيں اور آنیوالے دنوں میں اس کام میں مزید تیزی لائی جائے گی۔امدادی سامان میں خیمے،غذائی اشیاء اور دوائیں وغیرہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار کی سربراہی میں میں ایک وفد پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ : 35302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش