0
Friday 27 Aug 2010 10:56

طالبان غیر ملکیوں پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں،امریکہ،دھمکیوں کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،اقوام متحدہ

طالبان غیر ملکیوں پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں،امریکہ،دھمکیوں کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،اقوام متحدہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طالبان پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد میں سرگرم غیر ملکیوں پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کی دھمکیوں کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ادارہ انسانی امور کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم طالبان کی دھمکیوں کے باوجود متاثرین کی مدد جاری رکھیں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان پاکستان کے وفاقی اور صوبائی وزراء پر بھی حملے کر سکتے ہیں۔ 
آج نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں مصروف غیر ملکی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مصروف غیرملکی رضا کاروں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنائے جانے سے متعلق اطلاعات ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان بی جے کراولی نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ امریکی حکام اس معاملے پر پاکستان سے رابطے میں ہیں،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ امریکی اور پاکستانی امدادی سرگرمیاں جاری رہ سکے۔اس سے پہلے بی بی سی نے بھی امریکی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ طالبان غیرملکی رضا کاروں کو نشانہ بناسکتے ہیں،لیکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف رضا کاروں نے اس قسم کے خدشات مسترد کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 35432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش