0
Saturday 22 Feb 2014 22:00

دنیا پرستی نے مسلمانوں کو اسلام کے بنیادی تقاضوں سے غافل کیا، عبداللہ وانی

دنیا پرستی نے مسلمانوں کو اسلام کے بنیادی تقاضوں سے غافل کیا، عبداللہ وانی
اسلام ٹائمز۔ رزق حلال کے حصول کی کوششیں عبادت ہے یہ بات امیر جماعت اسلامی جموں و کشمیر محمد عبداللہ وانی نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہی، انہوں نے ’’اسلام میں اَکل حلال کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عبادت کے قبول ہونے کے لیے بنیادی شرط یہ ہے کہ انسان حلال اور پاک رزق کھاتا ہو، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے اجتماعی مسائل لاکھ دعاؤں کے باوجود صرف اس لیے سلجھ نہیں پاتے ہیں کیونکہ اُمت مسلمہ مجموعی طور دنیا پرست بن چکی ہے اور حصول دولت کے لیے حلال حرام کی تمیز ہی ختم ہوچکی ہے، مادّہ پرستی اور دنیا پرستی نے مسلمانوں کو دین اسلام کے بنیادی تقاضوں سے غافل کردیا ہے اور اسلام کے نام لیواؤں کی مجموعی صورتحال یہ ہے کہ اُن کے معاملات میں وہ شفافیت نہیں رہی ہے جس کا تقاضا اسلام اُن سے کررہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ 57 آزاد ممالک میں اُن کی حکمرانی ہے، تعداد میں ڈیڑھ ارب سے زائد ہیں اور اس کے باوجود اُن کی نہ ہی کوئی وقعت ہے اور نہ ہی اُن کے مسائل حل ہو پاتے ہیں، امیر جماعت مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی اپنی کمائی کو دیکھی، طیب اور حلال رزق کے حصول کے لیے حلال ذرائع استعمال میں لائیں اور حرام کمائی و زرق سے ہر صورت میں اجتناب کریں۔ محمد عبداللہ وانی نے کہا کہ اگر مسلمان حلال حرام کی تمیز کرنے میں کامیاب ہوگئے تو اللہ کی رحمت کے دروازے اُن پر وا ہوجائیں گے اور اُن کے انفرادی و اجتماعی مسائل اللہ کے فضل و کرم سے ضرور حل ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 354480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش