0
Monday 24 Feb 2014 15:14

ایم کیو ایم کی جانب سے طالبان، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ مخالف اجتماع کی تفصیلی رپورٹ

ایم کیو ایم کی جانب سے طالبان، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ مخالف اجتماع کی تفصیلی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاک افواج، رینجرز، ایف سی اور پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسروں اور جوانوں اور عام شہریوں کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف عظیم الشان یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس سے الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ اس سلسلے میں شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب کے سامنے سے لیکر اللہ والی چورنگی تک طویل پنڈال بنایا گیا تھا۔ پنڈال کے سامنے کے حصہ پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور قومی پرچم سے ہم آہنگ دیدہ زیب اسٹیج بنایا گیا تھا جس کی پشت پر اسکرین لگائی گئی تھی۔ اسکرین کے دائیں جانب سے الطاف حسین کی تصویر لگی تھی جبکہ بائیں جانب انگریزی زبان میں MQM اور درمیان میں ”Solidartiy Rally With Defenders Of Pakistan Against Taliban“ اور اردو زبان میں یہ وطن ہمارا ہے ۔۔۔ ہم ہیں پاسبان اس کے جبکہ اسٹیج کے سامنے کی جانب انگریزی زبان میں Yes to Pakistani NO To Taliban جلی حروف سے تحریر تھا۔ پنڈال اور اسکے اطراف بلند و بالا عمارتوں پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں کی زبردست بہار دکھائی دی۔ اس کے علاوہ پنڈال اور اس کے اطراف کی عمارتوں پر مختلف بل بورڈ لگے تھے جن پر ” پاک فوج کا ساتھ دینے، وطن عزیز کا وفاع یقینی بنانے، پاک فوج کو سلام، پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور دہشت گردی کی بھرپور مذمت پر مشتمل نعرے، مطالبات اور کلمات تحریر تھے۔

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، انجینئر ناصر جمال، سیف یار خان، یوسف شاہوانی، گلفراز خان خٹک، اشفاق منگی، امین الحق، افتخار رندھاوا، عبدالحسیب، جاوید کاظمی، میان عتیق، کیف الواریٰ، باب غوری، نسرین جلیل اور ممتاز انوار باجی اسٹیج پر موجود تھے۔ ریلی شرکاء نے چہروں پر پاکستانی پرچم بنائے ہوئے تھے اور پاکستانی سبز ہلالی پرچموں کے رنگ کے ملبوسات جبکہ چھوٹے بچوں نے پاک فوج اور ینجرز اور پولیس کی وردی زیب تن کئے ہوئے تھے۔ اس موقع پر پاکستانی ملی نغموں کی ریکارڈنگ بجائی جارہی تھی۔ ریلی کے شرکاء فلک شکاف نعرے لگاتے رہے پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، پاکستان زندہ باد ۔۔ طالبان مردہ باد، پاک فوج قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ پروگرم کا آغاز باقاعدہ تلاوت قران پاک سے ہوا، جس کی سعادت ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے حاصل کی۔ یکجہتی ریلی کے شرکاء سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

ریلی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں، فنکاروں، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، معروف اینکر پرسن، اقلیتی برادری، ہندو، سکھ مسیحی برادری، اسپیشل پرسن، مختلف شعبہ ہائے زندگی و دیگر قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جس میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر نہال ہاشمی، اے ڈی لاکھو، پی پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجی عالم، آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے علی حسین نقوی، پاکستان ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما بشارت مرزا، آرٹس کونسل کے صدر اعجاز فاروقی، معروف اینکرپرسنز ڈاکٹر شاہد مسعود، مجاہد بریلوی، فنکارون میں انور اقبال، امجد رانا، نسیم احمد (پرویز مشرف)، جعفریہ الائنس کے عباس کمیلی، متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر علامہ تنویر الحق تھانوی، شیعہ رہنما خطیب علامہ علی کرار نقوی، شیعہ رہنماء خطیب علامہ اطہر حسین مشہدی، مذہبی اسکالر مولانا اسد دیوبندی، مذہبی اسکالر مولانا مرتضیٰ رحمانی، مذہبی اسکالر جمیل راٹھور، علامہ اظہر حسین نقوی، عیسائی رہنما بشپ صادق ڈیئنل، پادری جیکب، پاسٹر افضل بھٹی، پاسٹر عمار انوایل، پاسٹر امجد فاروق، پاسٹر شیفرڈ جاوید، پاسٹر ڈیود غلام، پادری شاہد انور، پادری ذیشان شفیق، پادری عذر القمہ، پادری سرویذ، سردار دھونی صاحب، سردار کرشنا سنگھ نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 354940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش