0
Monday 24 Feb 2014 20:18

پاکستان میں تمام تر تخریبی کارروائیاں بیرونی اشاروں پر کی جا رہی ہیں، حافظ خالد ولید

پاکستان میں تمام تر تخریبی کارروائیاں بیرونی اشاروں پر کی جا رہی ہیں، حافظ خالد ولید
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما و شعبہ سیاسی امور کے چیف کوآرڈینیٹر حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ مروجہ جمہوری سیاست اجتماعیت کے بجائے گروہی مفادات کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، بیرونی قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان میں امن و امان قائم ہو، ملک میں تمام تر تخریبی کارروائیاں بیرونی اشاروں پر کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جماعة الدعوة شعبہ سیاسی امور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، شعبہ شعبہ سیاسی امور کے انچارج تہور ذوالقرنین سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ حافظ خالد ولید نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں دنیا کے سامنے جماعة الدعوة کی غلط تصویر کشی کر رہی ہیں، قرآن و سنت کی بنیاد پر ہماری دعوت اور سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہمارا مطمح نظر اسلامی تعلیمات کے مطابق معاشرے کی اصلاح ہے۔
 
حافظ خالد ولید نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے کے لئے لوگوں کے تحفظات کو دور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام کی اصلاح کے لئے تحمل اور برداشت کے ساتھ کام کی ضرورت ہے۔ اجلاس سے جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شروع سے ملک دشمن قوتوں کا خاص ہدف بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اس خطے کے بہت سارے مسائل حل ہوں گے۔ مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شورش زدہ صورت حال کے خاتمے کے لئے ہر شعبہ میں قرآن و سنت کی بنیاد پر دعوتی کام کی ضرورت ہے۔ امیر جماعة الدعوة کراچی نے کہا کہ جہاد اور دہشتگردی میں واضح فرق موجود ہے، جسے اسلام دشمن قوتیں مسخ کرنے کی کوشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی روشن تعلیمات کو دنیا پر واضح کیا جائے، اسلام ہی تبدیلی کا واحد ذریعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 355073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش