0
Tuesday 25 Feb 2014 09:52

پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے قریب خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور سفید گاڑی میں آیا اور ایرانی قونصلیٹ کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر خود کو اڑادیا۔ جدید سسٹم کے ذریعے گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو 5سے 19منٹ کے وقفے کے بعد پھٹنا تھا لیکن کسی خرابی کی بنا پر نہ پھٹ سکا۔ خود کش حملہ آور کی عمر 15 سے 17 سال بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 355226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش