0
Monday 24 Feb 2014 18:26

پشاور، ایرانی قونصلیٹ کے قریب خودکش حملہ، 2 ایف سی اہلکار شہید، 10 افراد زخمی

پشاور، ایرانی قونصلیٹ کے قریب خودکش حملہ، 2 ایف سی اہلکار شہید، 10 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر ایرانی قونصلیٹ کے قریب خودکش حملہ کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات 2 ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر واقع ایرانی قونصلیٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے ایف سی چیک پوسٹ ہر پہنچ کر خود کو دھماکہ سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ ایف سی اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کے بعد سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایس پی کینٹ کے مطابق خودکش دھماکہ ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود ایک دہشتگرد نے کُود کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خودکش حملہ آور نے پشاور کے انتہائی حساس علاقے کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔ دھماکے کی جگہ کے قریب ایرانی قونصلیٹ، امریکی قونصلیٹ اور غیر ملکی این جی اوز کے دفاتر بھی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے فوری بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی۔ دہشتگردی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں اور دیگر زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 355025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش