0
Friday 28 Feb 2014 20:28

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''اینٹی طالبان ڈے'' منایا گیا، احتجاجی مظاہرے، ریلیاں

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام محب وطن جماعتوں کے ساتھ مل کر''اینٹی طالبان ڈے'' منایا گیا، اس حوالے سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان میں بھی چوک کمہاراں والہ پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، محمد عباس صدیقی اور دیگر نے۔ ریلی کے شرکاء نے قومی اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اُٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے طالبان کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج ملک بھر میں محب وطن قوتوں نے ''اینٹی طالبان ڈے'' منا کر ثابت کر دیا ہے کہ طالبان مذاکرات کے قابل نہیں ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر محب وطن قوتیں اسی طرح باہم متحد رہیں تو ملک اور قوم کے دشمنوں کو شکست کھانا پڑے گی۔ شرکاء نے اس موقع پر پاک فوج کی حمایت اور طالبان کے خلاف آپریشن کی قراردادیں بھی منظور کیں۔
خبر کا کوڈ : 356613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش