0
Saturday 1 Mar 2014 17:24

جماعت اسلامی کے موجودہ امیر منور حسن کی مدت امارت اپریل میں مکمل ہو رہی ہے نئے امیر کے انتخاب کا پراسس جاری

جماعت اسلامی کے موجودہ امیر منور حسن کی مدت امارت اپریل میں مکمل ہو رہی ہے نئے امیر کے انتخاب کا پراسس جاری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے موجودہ امیر منور حسن کی مدت امارت اپریل میں مکمل ہو رہی ہے اس لئے جماعت اسلامی کے نئے امیر کے انتخاب کا پراسس جا ری ہے ملک بھر میں پھیلے ہوئے ارکان جماعت کو بیلٹ پیپرز جاری کردیئے گئے ہیں جن کی واپسی کی آخری تاریخ 20 مارچ2014ء ہے جب کہ حتمی نتائج کا اعلان 02 اپریل2014ء کو مرکزی ناظم انتخاب عبدالحفیظ احمد کرینگے۔ انتخابی کمیٹی کے ارکان امیر العظیم، بلال قدرت بٹ، نذیر احمد جنجوعہ کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ مرکزی شوریٰ نے چودھری محمد اسلم سلیمی کی سربراہی میں حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر عطاء الرحمن، برجیس احمد، مولانا عبدالحق ہاشمی پر مشتمل ایک انتخابی ٹربیونل قائم کیا ہے۔ ووٹ کی کاسٹ کیلئے تمام ضلعی دفاتر میں بیلٹ بکس رکھے گئے ہیں۔ ملتان میں جماعت اسلامی ضلع ملتان کے دفتر میں بیلٹ بکس رکھے گئے ہیں جن میں ارکان جماعت اپنا اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 356895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش