0
Saturday 1 Mar 2014 20:01
جنگ بندی نہیں طالبان فوراً ہتھیار ڈالیں

کالعدم تحریک طالبان کیجانب سے جنگ بندی کا اعلان قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنیکی سازش ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

کالعدم تحریک طالبان کیجانب سے جنگ بندی کا اعلان قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنیکی سازش ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک ماہ کیلئے جنگ کے بندی کے اعلان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نہیں طالبان فوراً ہتھیار ڈالیں، کالعدم دہشتگرد تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنے کی سازش ہے۔ پاکستان کی بقاء کیلئے وقتی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں، ریاستی ادارے اپنا آپریشن مکمل کریں اور طالبان کے مزید ٹائم لینے کے دھوکے میں نہ آئیں۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے۔ 
ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان عالمی ایجنسیوں کے ایماء پر پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں، جب بھی طالبان کیخلاف قومی اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے تو یہ مذاکرات کا شوشا چھوڑ دیتے ہیں اور اب جنگ بندی کے اعلان کا مقصد ان کیخلاف بننے والے قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنا ہے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ طالبان ناقابل اعتبار ہیں، لہٰذا حکومت اور ریاستی ادارے مزید ان کے دھوکے میں نہ آئیں اور تن دہی کیساتھ ان کیخلاف جہاں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، وہیں آپریشن کیلئے مکمل تیاری کریں، فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک غیر ریاسی عناصر کا مکمل قلع قمع نہیں ہو جاتا۔
خبر کا کوڈ : 356938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش